وہابی صنم فروش

عرب کی زمین، جہاں سے اسلامی انقلاب پیدا ہوا، جس سرزمین سے مشرکانہ رسوم رواج اور تمام اعمالِ بد ختم کیے گئے تھے آہ صد آہ … آج وہیں پر یہ نجدی وہابی کھلم کھلا حرام و ناجائز کاموں میں ملوث نظر آتے ہیں، سنیما گھر، شراب اور جوئے کے اڈے کھولے جارہے ہیں اور باقاعدہ سرکاری سطح پر بت پرستی و فحاشی و حرام کاری کے انتظامات کیے جارہے ہیں، مگر پوری دنیا کے وہابیہ دیابنہ خاموش ہیں
لاحول و لاقوة الا باللہ العلی العظیم
ابھی حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے اندر ایک بتخانے کی تعمیر ہوئ، عربی شیوخ اور توحید کے ٹھیکداروں کی موجودگی میں بڑے جوش خروش سے اس کا آغاز کیا گیا
اِس سے دنیا بھر کے تمام سچے مومن تڑپ رہے ہیں کہ آخر یہ کیا ہورہا ہے، وہابی دیوبندی جو اپنے آپ کو توحید کا سب سے بڑا ٹھیکیدار سمجھتے ہیں انہی کی سرپرستی میں مشرکانہ رسموں کو فروغ دیا جارہا ہے،
اللہ تعالی انھیں تباہ و برباد فرمائے اور ان کی ہرسازش کو ناکام بنادے آمین

°°°°°°°

 

اسلام بُت شِکن ہے، وہابی صَنَم فروش
دین و وطن فروش ، زبان و قلم فروش

فطرت میں ہے سیاہی، دغا اور فریب کی
وعدہ فروش، قول و قرار و قَسَم فروش

وہ کس کے ہونگے، جو نہیں اپنے رسول کے
پلتے ہیں نانِ کفر پہ، یہ سب شکم فروش

کچھ بھی نہیں ہےفرق، سعود و یہود میں
یہ شاہی نسل کیا ہے ؟ فقط اک حرم فروش

یہ کر رہے ہیں عام ، سنیما ، جُوا ، شراب
ملت فروش ، عِزّو وقار و بَھرَم فروش

خود شرک شرک کہہ کے، بَنَا بیٹھے بتکدہ
دوزخ میں جیتےجی گرے، نجدی اِرَم فروش

باطل کے ترجماں ہیں، جہانِ عرب کے شاہ
مشرک کی چال چلتے ہیں یہ سب قدم فروش

رسوائ کا سبب ہیں ، مسلمان کے لیے
یہ بے ضمیر، عزت وجاہ و حَشَم فروش

لہرایا اہلِ حق نےفریدی ! جو شان سے
یہ بدعقیدہ ، ہیں وہ لِوَاء و عَلَم فروش

°°°°°°

صنم… مورتی ، بت
بھرم.. ساکھ، اعتبار، آبرو
لواء … جھنڈا، پرچم

Leave a Comment