امام اعظم علیہ الرحمۃ والرضوان

حامل بشارت نبی صلی اللہ علیہ وسلم ،، فخرالمحدثین ،، دلیل المجتہدین ،، سید الفقہاء ،، قائد العلماء ،، مؤید الاتقیاء والاصفیاء ،، جامع المحاسن والفضائل ،، افتخار ملت اسلامیہ ،، امام الائمہ ،، سراج الأمہ ،، کاشف الغُمّہ ،، حضرت سیدنا نعمان ابن ثابت ،، اماماعظم ابوحنیفہ علیہ الرحمہ کی شان


یوم و صال ٢ شعبان المعظم


ہنر میں کامل و اکمل امام اعظم ہیں
سبھی ائمہ میں افضل امام اعظم ہیں

عرب ، عجم کے فقیہوں کو نازہے اُن پر
حبیب احمد مُرسَل امام اعظم ہیں

امام شافعی انکی عطا سے ہیں روشن
توشیخِ مالک وحنبل، امام اعظم ہیں

جمالِ علم وہنـر ، لاجواب ہـے ایسا
ہرایک پہلو سے اجمل امام اعظم ہیں

فدا ہےجسپہ گلستانِ فن کی ہر خوشبو
بصیرتوں کے وہ صندل امام اعظم ہیں

محدثین کو، دانائ انکی ہے تسلیم
شعورِ فن میں مکمل امام اعظم ہیں

معاملات و مسائل میں صائبُ الاقوال
عظیم قاضی وفیصل امام اعظم ہیں

سِکھاگیےہیں وہ، تحقیق و جستجو کی روش
فروغِ فقہ کی مِشعل امام اعظم ہیں

جو مجتہد ہیں اُسی آبجو سے ہیں سیراب
کہ بحرِ فقہ کے”مَنہَل” امام اعظم ہیں

نہ لاسکیں گےعدو، حشر تک جواب انکا
دلیـلِ حق  سے مُدَلّل امام اعظم ہیں

بَتاگیےہیں وہ سب کچھ، اصول ہوں کہ فُروع
کہ دیں کی شرحِ مُفصَّل امام اعظم ہیں

ہےجس سےبارشِ حکمت سدا سداجاری
جہانِ فن کے وہ بادل امام اعظم ہیں

مقلدوں کو نہ گمراہ کرسکےگا کوئ
کہ رہنمائ میں ہرپَل امام اعظم ہیں

نہ گَھٹ سکیں گی،کسی سےبھی شوکتیں انکی
اک  ارتقائے  مسلسل امام اعظم ہیں

یزیدِ وقت کے آگے ڈٹے رہے تاعمر
عطائے سیدِ کربل امام اعظم ہیں

تڑپ نہ کم ہوئ بعدِ وصال بھی انکی
نبی کےعشق میں بیکل امام اعظم ہیں

فریدی ،اب بھی چمکتاہے انکا مَہرِعلوم
اگرچہ آنکھ سےاوجھل امام اعظم ہیں


°°°°°°°°
اجمل.. بہت خوبصورت،
اوجھل …. پوشیدہ
صائب الاقوال … درست اور پختہ قول والے،
آبجُو … چشمہ، نہر
مَنہَل …  گھاٹ ، سیرابی کی جگہ،


ترسیل فکر … ابنائے مخدومیہ گروپ ردولی شریف…


2 thoughts on “امام اعظم علیہ الرحمۃ والرضوان”

  1. ماشاءاللہ بہت خوب لاجواب کلام اللہ ربّ العزت ہمارے فریدی صاحب کو مزید عروج عطا فرمائے یقینا آج جس برق رفتاری سے ان کا قلم چل رہا ہے یہ سب اللہ کا فضل خاص ہے
    بلکہ مجھے تو کبھی کبھی گمان ہوتا ہے روح اقبال کو پھر نئی زندگی مل گئی ہے کہ جس میدان میں دیکھئے فریدی کا قلم جلوہ افروز ہے قلم کی دولت بہت عظیم ہے اور کیا ہی اچھا ہو نعت پاک لکھنے کا شرف مل جائے اور وہ فریدی صاحب کو ملا ہے اللہ اس دولت کو سلامت رکھے اور یوں ہی ہم ان کے کلام کے ذریعہ مدینہ سے قریب ہوتے رہیں
    دعا جو محمد عابد رضا مصباحی بریلی شریف

    جواب دیں

Leave a Comment