About

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ۔۔۔ 

نام   : محمد سلمان رضا صدیقی مصباحی ولد ابرار احمد صدیقی ۔۔۔ 

 قلمی نام  : ” فریدی ” 

جو سلسلۂ چشتیہ کےعظیم بزرگ ، مخدوم المشائخ ، زینتِ بزم اولیاء ، وحید الدھر ، فرید الملت و الدین  ، حضرت سرکار سیدنا بابا فرید الدین گنج شکر رحمة اللہ عليه کی طرف منسوب ہے

 سنِ پیدائش  : 1979ع

 جائے پیدائش  : گاؤں رسول پور( مشہور قصبہ دریاباد کے قریب ) ضلع بارہ  بنکی  یوپی ، انڈیا۔۔۔ 

 حالیہ سکونت  : الحمدللہ   2004ع،  سے ابو نبیل کمپنی ، نوری جامع مسجد ، غالہ انڈسٹیریل ایریا ، مسقط ، سلطنت عمان میں۔۔۔

 مشغولیت   :  امامت وخطابت ،  تبلغ و درس ،

قوم و ملت کی خدمت ، 

مختلف موضوعات پر مضمون نگاری۔۔۔

 تعلیمی لیاقت  : حافظ و قاری ، عالم  ،،  

جامعہ مخدومیہ رضویہ رضا نگر ردولی شریف ضلع فیض آباد یوپی  سے فراغت ۱۹۹۷ع ،،

فاضل ،،

الجامعہ الاشرفیہ مبارکپور اعظم گڑھ  اتر پردیش سے فراغت ، 11, اگست ۲۰۰۲ع 

یو پی عربی فارسی بورڈ  کی اسناد  , مولوی ، منشی،  عالم و فاضل ، 

اور علی گڈھ بورڈ کی اسناد ادیب ، ادیب ماہر ، کامل ،

 سنِ آغازِ شاعری :

شوق تو بچپن سے ہے ،  تیرہ چودہ  سال کی عمر تک مختلف شعرا کے ہزاروں اشعار زبانی یاد  ہوگیے  ،  باضابطہ  شعر و شاعری تقریبا پندرہ سال کی عمر سے کرنی شروع کی۔۔۔

 استاذ  : شاعری میں والدین کی دعائیں ، بزرگوں  کا کرم اِنھیں کی شاگردی میں ہوں ،،

 مطبوعہ کتاب   : 

منظوم ترجمۂ عقائد نسفیہ ،،

عقائد کے باب میں مشہور کتاب  ( شرح عقائد ) جو  درس نظامی کے نصاب میں داخل ہے  اور بڑی اہم کتاب ہے ،  اُسی کے متن کا یہ منظوم  ترجمہ ہے ،  جسکی تصحیح و تصدیق کئ ماہرین فن نے فرمائ  ہے۔۔۔

 نشرو اشاعت کلام  : موجودہ دور کے بیشتر دینی ، وقومی رسائل وجرائد و اخبارات میں کلام شائع ہوتے ہیں ، اسکے علاوہ جدید ذرائع سے بھی کلاموں کی ترسیل ہوتی ہے۔۔۔

 محبوب صنفِ سخن  :   نعت و مناقب 

موضوع سخن :

قوم و ملت اور  وطن کی فلاح و بہبود ،  اور حق کے دشمنوں کا رد ۔۔۔

 کچھ اور دینی خدمات :

 بحمدہ تعالی  ۲۰۱۳ ع, اپنے گاؤں رسول پور میں مدرسہ تاج العلوم ،

2014 ع میں مدرسہ تاج البنات 

کی بنیاد ڈالی ۔۔۔

ماشاءاللہ یہ دونوں مدرسے دن بدن  عروج و ارتقا کی منزلیں طے کر رہے ہیں جہاں طلباء و طالبات کو دینی تعلیم کے ساتھ ،  عصری تعلیم  بھی دی جاتی ہے ۔۔۔

ابھی حال ہی میں  مسجد کے لیے چوالیس سو  4400  اسکوائر فٹ  زمین خریدی ہے ،

ان شاء اللہ تعالی اسباب فراہم ہوتے ہی اسکی تعمیر شروع ہوگی ۔۔۔

 اہلِ خیر سے تعاون  کی اپیل ہے  ،،

 اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اسباب مہیا فرمائے ۔۔۔

 مجھے مزید دینی خدمات کی توفیق ملے ، اور ریاکاری کے بغیر …  ہر کام میں اخلاص و ایثار عطا فرماے 

آمین ۔۔۔

بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ۔۔۔

از محمد سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی ،  مسقط عُمان