شارح بخاری

منقبت درشانِ نائب مفتئ اعظم ہند ، مناظر اہل سنت ، ناشرِ مسلک اعلی حضرت ، مخزن فیضِ رضا ، مظہر صدرالشریعہ ،  امین فکرِحافظ ملت  ” برکاتی مفتی ” مخزن علم وفن ، شارح بخاری ، حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ ،، سابق استاذ و صدر شعبۂ افتاء جامعہ اشر فیہ مباکپور اعظم گڈھ
مزار مبارک .. گھوسی شریف ضلع مؤ … یو پی

یوم عرس 6 صفر المظفر

گوہرِ شریعت کے جوہری شریف الحق
مکتبِ طریقت کے فلسفی شریف الحق

انکےدرسےجاری ہیں فیض کےکئ دھارے
رضوی اشرفی نوری ، امجدی شریف الحق

عشق مصطفائ کی ، طرز ہم کو سکھلائ
تھے زرِ محبت کے ، اک دھنی شریف الحق

فکرِ  اعلٰی حضرت کـے ، سچے ترجماں تھے وہ
دین کی حمایت میں، تھے جری شریف

خانقاہِ برکاتی ، کے بہت چہیتے تھے 
ہیں فیوضِ مارہرہ ، کے غنی شریف الحق

شارح بخاری کی ، شان ہے بہت اعلیٰ 
ہیں جہانِ حکمت کے ، عبقری شریف الحق

مصـطفیٰ کی عظمت کی ، جب بھی کوئ بات آئ 
ڈٹ گیےجومیداں میں، ہاں وہی شریف الحق

دشمنوں کےنرغےمیں ، اور بھی ہوۓ پُر جوش
عزم ایسا رکھتے تھے ، آہنی شریف الحق

لڑتاہے قلم انکا ، اب بھی کفر وباطل سے
ہیں محافظِ ملت ، آج بھی شریف الحق

نقش ہیں دل وجاں پر ، لازوال تحریریں
دولت قلم تیری ، دائمی شریف الحق

نجد کے سوالوں کا، تو جواب ہے ایسا
نجدیت سراپا ہے ،  بـے بسی شریف الحق

وقت کے سبھی خیبر ، تیرے رعب سے مرعوب
تیری ذات میں عکسِ حیدری شریف الحق

تیری سیرت و صورت خوش جمال و خوش رنگت 
بے مثال ہـے تیری دلکشی شریف الحق

تو نـے استقامت کـے ، ایسـے نقش چھوڑے ہیں 
جن سے راہ حق میں ہـے روشنی شریف الحق

الفتِ شہ بطحا ، تیری قوت بازو 
جس سے ہر جگہ پائ ، برتری شریف الحق

سیرت مقدس ہے عظمتوں کا مجموعہ 
بات ہی نرالی ہے ، آپ کی شریف الحق

رب نے آپ کو بخشی، علم کی شہنشاہی 
جس پہ رشک کرتی ہے خسروی شریف الحق

سلسلہ عطاؤں کا، حشرتک نہ کم ہوگا
آپ کا خزانہ ہے سرمدی شریف الحق

بُرجِ اشرفیّہ پر ، شان سے چمکتا ہے 
آج بھی ترا بدرِ  آگہی  شریف الحق

گلشن عمل تیرا ، ہـے خلوص سے سیراب
تاابد نہ کم ہوگی،  تازگی شریف الحق

پا گیا فریدی بھی تیری صحبتِ اقدس
خوش نصیب ہے اِسکی زندگی شریف الحق


 

Leave a Comment