یاد غریب نواز


بارگاہ سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں خراج عقیدت

بدل ڈالـے دیارِکفـر کے دستـور خواجہ نے 

بسـایا ہنـد میں وحـدانیت کا نور خواجہ نے


دکھایا وقت کـے فرعونیـوں کو جـلوۂ موسٰی 

جـلایا قـصر باطـل میں چـراغِ طـور خواجہ نے


نہ ٹھـہری کفـر کی جھوٹی چـمک اُس نور کـے آگـے 

ضیـاے حـق کو باطـل پر کیا منـصور خواجہ نے


دلوں کی سـرزمیں کو تابـشِ ایماں عـطا کر کـے

اندھیـرا کفـرکا ، فـرمادیـا دیا کافـور خواجہ نے


مثـالِ کہـکشاں روشـن ہیں انکے نقـشِ پا اب بھی 

زمیــن ہنـــد  !  تجـھـکو کـردیا پُر نـور خـواجہ نے


کـہیں گمنـام ابتک ہوچـکا ہوتا انا ســاگـر 

اُسـے "کاسـے” میں لیـکر، کر دیا مشہور خواجہ نے


تکبـرخـاک میں سب مل گـیا جـےپال جـوگی کا 

جـلالِ حـق سـے اسکو یوں کیا مقـہور خواجہ نے


نہ کیـوں سُنّـی لگائیں یارسـول اللہ کا نـعرہ

یہ نعـرہ دل کی تختـی پر کیـا مسـطور خواجہ نے


یقینـا عــزت داریـن اسـکو ہوگئ حــاصل

غـــلامی میں جــسـے فـرما لیـا منــظور خـواجہ نے 


غـمـوں میـں جب انھیـں آواز دی اہل عقیـدت نے 

تو پھـر چشـمِ عنایت سے کیـا مسـرور خواجہ نے


نجـوم فکـرہیں میـرے، اُسی مـہتاب سـے روشن 

فـریدی ،، مـیری فـطرت کو کیـا معـمـور خواجہ نے


منصور … کامیاب ، غالب
کافور … ختم
مقہور.. مغلوب، قہرمیں مبتلا
مسطور… لکھا ، تحریر کیا

3 thoughts on “یاد غریب نواز”

  1. ماشاء اللہ عز وجل
    نوشاد فریدی صاحب!!

    کمال کر دیا آپ نے۔
    اللہ پاک آپ کی فکر کو مزید ترقی عطا فرمائے۔

    جواب دیں

Leave a Comment