تم بھی ماری جاوگی

بعض علاقوں کی چند مسلمان لڑکیوں کو دشمنان اسلام نے  ایک سازش کے تحت پہلے تو عشق و محبت کے جال میں پھنسایا ،، اور پھر مرضی سے یا جبراً مذہب بھی تبدیل کروایا گیا ،، قوم وملت کیلیے یہ خبر بڑی درد ناک ، اور رنجیدہ کرنے والی ہے ،، ایسے حالات کے پس منظر ، نصیحت اور حقیقت سے لبریز یہ نظم لکھی گئ ہے جسمیں مسلمان عورتوں اور بیٹیوں کو مخاطب کیا گیا ہے ،،، میں نے اِس نظم کو بڑے ہی درد دل اور چشم تر کے ساتھ لکھا ہے  آپ ملاحظہ فرمائیں ،، ہوسکے تو ہندی ، انگلش اور علاقائ زبانوں میں منتقل کر کے اِسے زیادہ سے زیادہ پھیلائیں، خاص طور سے اسکول کالج یونیورسٹی کے طلباء و طالبات تک ضرور پہونچائیں

ہماری کوششوں سے اگر کسی کے بہکنے والے قدم رک گیے … تو باعث اجر اور ملت کے حق میں  مفید تر ہوگا
 

پہلے چاہت ، پھر نگاہوں سے اُتاری جاؤگی
آبرو بھی جائے گی اور تم بھی ماری جاؤگی

تم پھروگی در بدر  ، رسوائ اور ذلت کے ساتھ
بیٹیو جب چھوڑ کر نسبت ہماری جاؤگی

یہ تو اک سازش ہے، ورنہ تم نہیں اُن کو قبول
کل وہی نفرت کریں گے،  آج پیاری جاؤگی

جس گھڑی دل بھر گیا، کوٹھے پہ بیچیں گے تمہیں
زخمی عزت کرکے چھوڑیں گے، کنواری جاؤگی

جسکے دَم پر گھر سے نکلی، کل وہ جب دے گا فریب
سوچ لو کس سمت پھر تم پاؤں بھاری جاؤ گی

عزت و عظمت گنوا کر منہ دکھاؤ گی کسے
کرتے کرتے دنیا سے تم آہ و زاری جاؤ گی

اترے گا تھوڑے دنوں میں ہی جوانی کا نشہ
ظلم کی آغوش میں جب باری باری جاؤگی

کوئ مذہب دے نہ پائے گا تمہیں ایسا حِصار
چھوڑ کر اسلام کی جب پاسداری جاؤگی

ہے شریعت ہی تمہاری پاسباں اے بیٹیو !
دامن اسلام میں ہی تم سنواری جاؤگی

پیاری بہنو !  عفت و شرم و حیا اپناؤ تو
دیکھنا پھر نورِ حق سے تم نکھاری جاؤگی

تمکو کچھ شکوہ تھا ، تو اپنوں سے کردیتی بیاں
اِتنے پر ،، کیا دوسروں کی تم اَٹـاری جاؤگی

آہ دوزخ کو خریدا ، تم نے ایماں بیچ کر
آہ اب روز جزا ، تم بن کے ناری جاؤگی

روتی ہے چشمِ فریدی ، دیکھ کر انجامِ بد
گر نہ سنبھلوگی تو لینے صرف خواری جاؤگی

حِصار .. حفاظت کا دائرہ
پاسباں.. محافظ ، سرپرست
اَٹاری .. بالاخانہ ، چھت
 

Leave a Comment