جانبازی کے تیور کی ضرورت

انبیاء و صحابہ اور بزرگان دین رضوان اللہ علیھم کے گستاخوں پر شعلہ باری کرتی ہوئ نظم

 

نعروں کی ، نہ القاب کے دفتر کی ضرورت
ملت کو ہے جانبازی کے تیور کی ضرورت

توہینِ رسالت ہو کہ توہینِ صحابہ
گستاخ زبانوں کو ہے خنجر کی ضرورت

ہر ایک سزا حشر پہ موقوف نہیں ہے
دنیا میں بھی ہے عَرصَۂ محشر کی ضرورت

لفظوں کی نہیں، منبر و محراب کو ہے اب
کردار کے بیباک سخنور کی ضرورت

آواز لگاتی ہے یہی غیرتِ ایماں
پھر ہمکو ہے فاروق سے رہبر کی ضرورت

گستاخِ پیمبر پہ ہو اللہ کی لعنت
مردود کو ہے رجم کے پتھر کی ضرورت

پھر آج زمانے میں ہیں کربل کے مناظر
پھر آج ہے شبیر کے لشکر کی ضرورت

ہم اپنی نئ نسل کو دیں شِیرِ شجاعت
اسلام کو ہے "اکبر و اصغر” کی ضرورت

ہیں مکتبِ تعلیم ، مگر علمِ خودی کو
ہے فاطمۂ حوصلہ پرور کی ضرورت

وہ جسکی صدا روح کو گرما دے فریدی
ملت کو ہے اُس مردِ قلندر کی ضرورت

Leave a Comment