بوبکر بن گیے صدیق ”
رضی اللہ عنہ
ہجومِ کفر نے معراج کا کیا انکار
ابوقحافہ کے بیٹے نے دل سے کی توثیق
نبی نے اُن کو صداقت کی تاجداری دی
جو اِس "عظیم سفر”کی انھوں نے کی تصدیق
گزار کر شبِ اسریٰ ، رجب کی ستّائیس
یہی وہ دن تھا کہ بوبکر بن گیے صدیق
نبی کے عشق میں صدیق کی طرح مچلیں
ہمیں عطا کرے پروردگار ، یہ توفیق