ترے ساتھ کھڑے ہیں

Tere saath khade hain

خطروں سے نڈر ہوکے حریفوں سے لڑا تو
ناموسِ نبی کے لیے بر وقت اٹھا تو

باطل کے لیے تیغ صفت ہے تری آواز
نغمہ ہے ترا گلشنِ حق کے لیے دَم ساز

ہر موج کی آغوش میں ہے سختئ خارا
کس بند سے ٹھہرے گا ترے عزم کا دھارا

وہ رنگِ جنوں تیرے گلِ عشق نے پایا
مایوسی میں جس نے رگِ ہمت کو جگایا

اے سچ کے مسافر، سخنِ حق کے پیامی
ہے دل سے ترے شیوۂ جرات کو سلامی

طوفاں میں کہاں دم کہ نظر تجھ پہ وہ ڈالے
ہم سب ہیں ترے ساتھ اے ملت کے جیالے

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔