تاجدار اہلسنت حضور مفتئ اعظم ہند ، حضرت علامہ محمد مصطفیٰ  رضا خان علیہ الرحمة والرضوان

پیکرِ زہدو تقویٰ ،،، شریعت وطریقت کے سنگم ،،، ولیِّ کامل ،،، عالِم ربانی، شہزادۂ اعلیٰ حضرت ،،، قائد اہل حق ،،، حضور مفتئ اعظم ہند ، حضرت علامہمحمد مصطفیٰ  رضا خان علیہ الرحمة والرضوانکی بارگاہ میں نذرانۂعقیدت14محرم الحرام ،عرسِ مفتئ اعظم ہند علیہ الرحمہ
رضا کے بحرِعرفاں کی روانی، مفتئ اعظم 
کمالِ علم و حکمت کی نشانی مفتئ اعظم 

خدا نے اُنکو بخشی ہے محبت کی شہنشاہی 
 دلوں پر کر ر ہے ہیں حکمرانی، مفتئ  اعظم 

وہ اپنے زہدوتقویٰ میں حسن بصری کے نائب ہیں
تفقّہ میں غزالی کے ہیں ثانی مفتئ اعظم

جمالِ سیرت وکردار، شرحِ مذہب و ملت
سراپا ، دینِ حق کی ترجمانی ، مفتئ اعظم

ترا اسوہ ، تری سیرت، نصابِ مکتبِ عرفاں 
تری ہستی  ہلالِ نکتہ دانی مفتئ اعظم 

رہےگاسلسلہ قائم ہمیشہ نوری محفل کا 
 کہ فرماتےہیں اسکی پاسبانی مفتئ اعظم 


حیاتِ پاک، حب مصطفیٰ کے سوز میں گزری 
چراغ عشق، تیری زندگانی مفتئ اعظم 

شریعت کےاصولوں پر حکومت کو جھکا ڈالا 
زمانہ تجھ سےسیکھے حق بیانی، مفتئ اعظم

رہی اعداے دیں پر غیرتِ عشقِ نبی غالب
سدا پائ ہےتو نے کامرانی، مفتئ اعظم

یگانہ ہےتری ہستی دیارِ عشق و عرفاں میں
نظر آتا نہیں ہے ،، تیرا ثانی مفتئ اعظم 

ترے ذروں نےبھی ایسی تجلی علم کی پائ 
جہاں بھر میں ہےانکی ضو فشانی، مفتئ اعظم 

 توجہ آپکی ہوجائےگر، سوکھی زمیں پر بھی 
توآجاتی ہے، خُوئے گلستانی، مفتئ اعظم 

 ترےفیضان کےدریا سے باغ عشق تازہ ہے 
 نرالاہےتری حکمت کا پانی مفتئ اعظم 

نبی کےعشق سےایسی بقا تجھکو میسر ہے 
 مٹاسکتانہیں، یہ دار فانی، مفتئ اعظم 

 ترے کردارکےجلوے دلوں سےمٹ نہیں سکتے 
 رہیگی تا ابد تیری  کہانی مفتئ اعظم 

 سجی ہےآج مسقط میں تمہارےذکر کی محفل 
چمک اٹّھی ہےیہ خاکِ عُمانی مفتئ اعظم 

کرم فرما کے پھر سے اہل حق کو متحد کردو
کہ آتی ہےتمہیں بگڑی بنانی مفتئ اعظم 

عنایت کی ضیا، کاشانۂ فن میں رہے دائم 
فریدی پر سدا ہو مہربانی مفتئ اعظم 



میراتعارف

 میراتعارف

Leave a Comment