ترانۂ رمضان المبارک

Tarana ramzanul mubarak by fareedi misbahi

رمضان مبارک ، رمضان مبارک
رمضان مبارک، مہ رمضان مبارک

ہے سب کی زبانوں پہ ترانہ یہی جاری
رمضان مبارک
اِس ماہ کے آنے کی خوشی سب پہ ہے طاری
رمضان مبارک

ہر سمت چمکتا ہوا منظر ہے نظر میں
اترا ہے اطاعت کا نیا نور جگر میں
ہے اِسکی تجلی پہ فدا جان ہماری
رمضان مبارک
رمضان مبارک

احساس ندامت لیے ، مولی کو پکاریں
آغوش میں لے لیں گی عنایت کی بہاریں
تائب کے لیے آئ ہے جنت کی سواری
رمضان مبارک
رمضان مبارک

مرجھائے ہوئے باغ تمنا، ہوئے شاداب
صحراؤں کو بھی ابرِکرم نے کیا سیراب
کہتی ہے مچلتی ہوئ یہ بادِ بَہاری
رمضان مبارک
رمضان مبارک

تم صدق و یقیں لے کے تو آؤ مرے بندو
سب پاوگے، بس ہاتھ بڑھاؤ مرے بندو
اِس طرحَ بلاتی ہے ہمیں رحمت باری
رمضان مبارک
رمضان مبارک

اللہ تعالیٰ کی رضا ہم کو ملے گی
بیمارئ عصیاں سے شفا ہمکو ملے گی
چلکر درِ مولیٰ پہ کریں گریہ و زاری
رمضان مبارک
رمضان مبارک

بیشک ہے فریدی یہ عطاؤں کی نشانی
ہے جوش پہ دریائے تخیل کی روانی
خود بول اٹھی جھوم کے یہ شعر نگاری
رمضان مبارک
رمضان مبارک

°°°°°°°°°°°

3 خیالات ”ترانۂ رمضان المبارک“ پر

  1. السلام عليكم
    فرید مصباحی صاحب
    اللہ آپ کو اپنے حفظ وامان میں رکھے،کیا میں اس ترانہ کو پڑھ کر اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرسکتا ہوں؟ کیا آپ کی طرف سے اس کی اجازت ہے؟
    امید ہے آپ اجازت مرحمت فرمائیں گے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔