رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں شب قدر تلاش کرنے کا حکم ہے ، آج ۲۲ رمضان المبارک اور تیئسویں شب ہے ….
آنے والی مبارک راتوں میں اللہ تعالی ہمیں خصوصی طور سے عبادتوں کی توفیق عطا فرماے ….
جملہ احباب کو رمضان شریف اور شب قدر کی برکتیں ، بہت بہت مبارک ہوں .. دعا ہے کہ مولی تعالی، نزول قرآن کریم کے صدقے ، ہم سبکی مغفرت فرماے ،،، عالم اسلام میں اخوت و محبت کی فضا قائم ہو .. اور کائنات امن کا گہوارہ بن جاے …
بہت ہی مُقـرَّب ، شبِ قدر ہـے
بڑی عالی منصب ، شبِ قدر ہـے
معلم ہیں ،، قرآن کی،،، آیتیں
ہدایت کا مکتب،،شب قدر ہے
طلب ہی، یہاں ہے ادائے طلب
ملے گا ، جو مطلب شب قدر ہے
خـلوص عمل لے کے آیا ہـے جو
وہی رب سےاقرب ، شب قدر ہے
نہیں اِسکارستہ بھی، منزل سےکم
چلو ڈھونڈھ لیں، کب شب قدر ہے
شبِ”بِست و ہفتم”کو ہے فوقیت
کہ یہ رات اغلب ، شب قدر ہـے
جھکا ہی رہے، بس سَرِ بندگی
رہیں سب مؤدّب، شب قدر ہے
بدوں پرعنایت کی ہےخاص رات
کہ نیکوں کی ہر شب،شبِ قدر ہے
اگر ہم سـے ، اللہ راضی ہوا
ہمارے لیے تب شب قدر ہـے
جو نادم ہوے، انکی بخشش ہوئ
یہ نسخہ مُجـرَّب شب قدر ہـے
فریدی، جبیں اپنی سجدے میں رکھ
یہی سب سےاَنسب ، شبِ قدر ہے







