گلہاے تعزیت : حضرت مولانا قاری ابوالحسن صاحب نور اللہ

استاذالاساتذہ ، رئیس بزم قرات، فخر انجمن تجوید ، پیکر شفقت و مُروَّت حضرت مولانا قاری ابوالحسن صاحب نور اللہ مرقدہ سابقاستاذ شعبۂ تجوید و قرات جامعہ اشرفیہ مبارکپور اعظم گڈھ ، کے وصال پر گلہائے تعزیت 

تم چلدئیے تو رویا گگن اے ابوالحسن
طاری ہے دل پہ رنج و محن اے ابوالحسن

ساری حیات، خدمتِ قرآں میں وقف کی
رفعت نظیر ، تیرا چلن اے ابوالحسن

ہے باغِ اشرفیہ پہ غم، تیری موت کا
بزمِ قرات کے ماہرِ فن اے ابوالحسن

کیا شوکتیں تھیں محفلِ تدریس کی تری
ہے یاد مجھکو سب مِن و عَن اے ابوالحسن

لہجہ بڑا ہی نرم ، تَکلُّم میں دلکشی
باغ و بہارِ حرف و سخن اے ابوالحسن

آپ ایسی خوش گلوئ سے قرآن پڑھتے تھے
جس سے چمکنے لگتی پَوَن اے ابوالحسن

تیرے گُلِ وضاحتِ تجوید ہیں فرید
اے حکمت و ہنر کے چمن اے ابوالحسن

ہم سب کو تیرا رنگِ مُرَوَّت نہ بھولے گا
دل میں رہے گی تیری لگن اے ابوالحسن

اے دلنواز ! تجھ کو ہمارا سلام ہو
بخشے تجھے خداے زمن اے ابوالحسن

باغِ نعیم ہو ، ترے مرقد کی وسعتیں
جنت کے گُل ہوں تیرا کفن اے ابوالحسن

ایوانِ فن کو آپ کا نِعمُ البَدَل ملے
ہے یہ دعاے اہل سنن، اے ابوالحسن

غمگین ہے فریدی بھی تیری وفات پر
رحمت ہو تجھ پہ سایہ فگن اے ابوالحسن

1 خیال ”گلہاے تعزیت : حضرت مولانا قاری ابوالحسن صاحب نور اللہ“ پر

  1. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ فریدی صاحب
    آپکی ویب سائٹ پڑھی بھت اچھا لگا
    اللہ کریم آپ کو ہمیشہ ایسے ہی دین کی خدمت کرنے کی توفیق فرمائے
    اور آپ کی عبادت کو خدا قبول فرمائے
    فریدی صاحب آپ سے ایک مدد چاہیئے حال ہی میں میں ایک بلوگ بنایا ہوں ازہری گروپ کے نام سے دینی مسائل شریعہ پر
    تو اس کی سیٹنگ نہیں کر پارہے ہیں
    آپ تھوڑی مدد کر دیتے فقیرپر تو آپ کا احسان ہوتا

    میرا واٹس ایپ نمبر8795487820 ضرور میسج کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔