یہ خبر دیتے ہوئے نہایت مسرت ہورہی ہے کہ … کل 7 فروری بروز جمعرات …. میرے مادر علمی الجامعہ الاشرفیہ مبارکپور میں عرس حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کے موقعے پر …
علماء و مشائخ اور اساتذۂ کرام کے مبارک ہاتھوں سے میری کتاب
” نظم العقائد النسفیہ ” کی رسم اجرا ہوگی ….
یہ کتاب ….. شرح عقائد کے متن کا منظوم اردو ترجمہ ہے ،
ہند و پاک کے کئ جید علما نے نظر ثانی فرما کر اپنے تاثرات اور دعاوں سے نوازا ہے ….
بطور خاص … جامع معقول و منقول … ماہر درسیات، خیر الازکیاء سند المحققین حضرت علامہ محمد احمد مصباحی ناظم تعلیمات جامعہ اشرفیہ مبارکپور نے اصلاح و تصحیح فرمائ اور تقریظ عطا فرماکر اشعار کو مستند بنادیا ،
* سراج الفقہا ، استاذ العلماء حضرت علامہ مفتی نظام الدین صاحب قبلہ … رئیسں افتاء و صدر المدرسین جامعہ اشرفیہ ،
* میرے مربی و سرپرست ، ناشر مسلک اعلی حضرت ، خطیب بے باک، خلیفۂ حضور تاج الشریعہ ، سیف رضا حضرت علامہ عبدالمصطفی حشمتی قادری رضوی ردولی شریف،
* ماہر علوم و فنون نصابی و امتحانی بورڈ تنظیم المدارس پاکستان کے رکن رکین … و جامعہ نضرة العلوم کراچی پاکستان کے بانی و ناظم ، حضرت علامہ الیاس رضوی صاحب …
اور
* مظہر علوم اسلاف ، پیکر اخلاص .. زینت مسند تدریس حضرت علامہ نفیس احمد صاحب قبلہ مصباحی ..شیخ الادب جامعہ اشرفیہ …
نے بھی نظر ثانی فرماکر تاثرات عطا کیے …
یہ بات بھی قابل مسرت ہے کہ میری یہ کتاب، جامعہ اشرفیہ کے مکتبـے یعنی
مجلس برکات سے شائع ہورہی ہے ..
رسم اجرا کے موقعے پر ان شاءاللہ تعالی ، میں بھی حاضر رہوں گا … احباب گرامی دعافرمائیں …کہ بیش از بیش خدمت ملت کی توفیق عطا ہو ..
اللہ تعالی میرے والدین کو سلامت رکھے جنکی دعاؤں اور محنتوں نے مجھے اعزاز بخشا …
فریدی مصباحی
ماشاء اللہ علامہ فریدی صاحب جزاک اللہ خیرا