تضمین بر مصرعۂ امام الکلام

Tazmin bar misra e imamul kalam

ایسا اُمّی جس کا ما یَنطِقْ لبِ ارشاد ہو
ایسا اُمّی جو کمال و فضل کی بنیاد ہو
ایسا اُمی جس سے باغِ علم و فن آباد ہو
ایسا اُمی کس لیے مِنّت کَشِ استاد ہو
کیا کفایت اُسکو إقرأ ربُّک الأکرم نہیں

جسکی ہستی ماوراے خدشہ و إیراد ہو
اُسکا جو گستاخ ہے، وہ خوار ہو برباد ہو
جس نبی کی ہر ادا ، قرآنی إِسْتِشْہاد ہو
ایسا اُمی کس لیے مِنّت کشِ استاد ہو
کیا کفایت اُسکو إقرأ ربُّک الأکرم نہیں
*إیراد … اعتراض، نکتہ چینی
*إستشہاد … گواہی، ثبوت، سند

اک معلّم بن کے جسکی بعثت و میلاد ہو
جس کا خُلق و خَلق، فخرِ عالمِ ایجاد ہو
عَلَّمَکْ سے جسکے علم و فضل کی إسناد ہو
ایسا اُمی کس لیے مِنّت کَشِ استاد ہو
کیا کفایت اُسکو إقرأ ربُّک الأکرم نہیں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔