بقرعید کیا ہے

Baq'ra Eid kiya he

توحید کا عظیم نشاں بقر عید ہے
حقّانیت کی ایک اذاں بقر عید ہے

اک سَمت ہے نماز تو قربانی ایک سَمت
طاعت کا اک حَسین سماں بقرعید ہے

اللہ کی رضا میں مسلماں ہیں صف بہ صف
دنیا میں ایک بزمِ جِناں بقرعید ہے

دیکھو ضیائے حق سے نہائ ہے کائنات
ہر سَمت آج نور فَشاں بقر عید ہے

ظاہر ہے مومنوں کی اداؤں سے سارا عشق
قربانیوں کی ایسی زباں بقرعید ہے

صدقہ دیا ہے رب نے خلیل و ذبیح کا
انسانیت کو فیض رسا‌ں بقرعید ہے

مَدَّھم نہ ہوں گےصبر و عَزیمت کے ولولے
اربابِ حق کی تاب وتواں بقرعید ہے

یہ داستاں ، حرارتِ ایماں کا ہے نصاب
نبضِ وفا میں جوشِ رواں بقرعید ہے

جس کی تجلیوں سے ہے تجدیدِ روحِ عشق
بُرجِ خودی کا مَہرِ عیاں بقرعید ہے

یونہی اٹل رہے گا فریدی یہ حشر تک
اظہارِ حق کا کوہِ گراں بقر عید ہے

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔