حقّانیت کا اعلان

جہاں تعمیر ہوجاتی ہے اسلامی عبادت گاہ
زمیں سے آسماں تک وہ جگہ مسجد ہی رہتی ہے

جبینِ دہر پر چمکے گی پھر سے بابری مسجد
سنو اے دشمنو ! حَقّانیت اعلان کرتی ہے

مٹانے سے کبھی سچ کا اجالا مٹ نہیں سکتا
نظر سے چُھپ بھی جائے تو حقیقت زندہ رہتی ہے

Leave a Comment