عیدمبارک
پروردگار عالم ، تمام مسلمانوں کو عید سعید کی برکتیں ، نعمتیں اور دائمی خوشیاں عطا فرمائے ۔۔
اور جو غمگین ہیں انکی زندگی میں مسرتیں لوٹ آئیں ،، آمین
اپنے ہر کام میں اخلاص کی خوشبو رکھئے
کھول کر سب کیلئے حلقۂ بازو رکھیے
عیدکےساز میں شامل ہو غریبوں کا بھی سوز
اپنی پُرنور حویلی میں بھی جگنو رکھیے
نہیں معـلوم ، کہ مقبول ہوئـے یا مردود
جشن میں خوفِ الٰہی کے کچھ آنسو رکھیے
عید ،، انعام الٰہی کا حسیں نظّارہ
اِس مسرت میں عبادت کا بھی پہلو رکھیے
یہ رَوِش ، قوم کا ہر درد مٹا سکتی ہے
دوستو ملنےملانےکی یہی "خُو” رکھیے
عیدمیں فرطِ مسرت سے نہ بہکیں جذبات
قلب وجاں فکر و خیالات پہ قابو رکھیے
کب تلک "بیشۂ غفلت”میں پھرےگی ہستی
گلشنِ یاد الٰہی میں یہ "آہو” رکھیےَ
رب کے دربار سے خیراتِ کرم پانے کو
دستِ حاجت میں سدا کاسۂ ” تُوبُوا” رکھیے
راحت و غم میں تَوازُن ہے کمالِ ہستی
اِسی معیار پہ اپنے قد و گیسو رکھیے
سیکھ لیں کوئ زباں، کوئ بھی فن آپ مگر
طفلِ جاں کے لئےگہوارۂ اردو رکھیے
اے فریدی کبھی بدلے نہ مزاج و انداز
خندہ دل، اورکشادہ یونہی ابرُو رکھیے







