یہ ہے شبِ برات

shabe barat kalam by fareedi misbahi
ہے رحمتِ الٰہی سے لبریز،کائنات
یہ ہے شبِ برات
بندوں کی سَمت، رب کا خصوصی ہے التفات
یہ ہے شبِ برات

کھولےہیں رب تعالیٰ نےعفو و کرم کے باب
سب توبہ کرنے والوں کی دوزخ سے ہے نجات
یہ ہے شبِ برات

آواز دے رہی ہے ہمیں رحمتِ خدا
آٶ قبول ہونگے تمہارے مطالبات
یہ ہے شبِ برات

تم سجدہ کرکےمانگوپریشانیوں کا حل
ٹل جائیں گی دعا و عبادت سے مشکلات
یہ ہے شبِ برات

امرٍ حکیم ،  سے یہ اشارہ ملا ہمیں
طے ہونگے سال بھر کے اہم سب مقدَّمات
یہ ہے شبِ برات

قرآں میں اِس کو لَیلِ مبارک کہا گیا
اتری ہوئی زمیں پہ فرشتوں کی ہے برات
یہ ہے شبِ برات

شامل ہے نورِ آمدِ آقا بھی اِس برس
اِس کو ملی ہے جانِ جہاں سے نئی حیات
یہ ہے شبِ برات

رو رو کے گِڑ گِڑا کے معافی طلب کرو
سلجھیں گے ایک لمحے میں بگڑے معاملات
یہ ہے شبِ برات

آقا بَقِیعِ پاک گیے، تِرمِذِی میں ہے
بہرِ دعا قبور پہ جائیں ہم آج رات
یہ ہے شبِ برات

رب کو مناٶ اشکِ ندامت لیے ہوۓ
ہونگےبحال ، رب سے تمہارے تعلقات
یہ ہے شبِ برات

کثرت کریں نوافل و ذکر و درود کی
ہم پر خداۓ پاک کی ہوں گی نوازشات
یہ ہے شبِ برات

سب چھوڑ کر فریدی چلو بارگاہِ رب
تم بھی سمیٹو فضلِ خدا کی تجلیات
یہ ہے شبِ برات
°°°°°°

1 خیال ”یہ ہے شبِ برات“ پر

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔