خصو صی پیشکش برائے شب معراج

shabe meraj by fareefi misbahi

تمام اہل حق کو شبِ معراج بہت بہت مبارک ہو

اللہ تعالی…قوم و ملت کی شان و شوکت  بحال فرمائے، فتنوں  سے بچا کر  نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے ، آمین ..

خدا کے قرب میں جانا حضور جانتے ہیں
وصالِ رب کا ٹھکانہ حضور جانتے ہیں

کلیم دُور سے بھی اک جھلک نہ دیکھ سکے
*دَنیٰ* کا لطف اٹھانا حضور جانتے ہیں

خدا کو موسیٰ نے دیکھا، نبی کی آنکھوں میں
کہ رب کی دید کرانا حضور جانتے ہیں

اِسی یقیں پہ تمنائی تھا براق اُن کا
کہ غمزدوں کو ہنسانا حضور جانتے ہیں

نبی نے یاد رکھا بزمِ لا مکاں میں ہمیں
بدوں کی لاج بچانا حضور جانتے ہیں

چلو حضور کے در سے بلندیاں لے لو
گـرے ہوؤں کو اٹھانا  حضور جانتے ہیں

نبی کی باتوں کی منکر ہے عقلِ بے توفیق
سب اہلِ عشق نے مانا ، حضور جانتے ہیں

فریدی اُنکے سوا یہ کسی میں تاب نہیں
خدا کو دیکھ کے آنا حضور جانتے ہیں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔