یادِ خواجہ اشرف علیہ الرحمہ

پیکر اخلاص و ایثار ، صوفئ باصفا، پیر طریقت ، گوہر علم و عمل حضرت خواجہ محمد اشرف نقشبندی مجددی علیہ الرحمہ کی شان

دین کے تاجور خواجہ اشرف میاں
باغِ علم و ہنر خواجہ اشرف میاں

نقشبندی چمن کے گلِ بے بدل
فخرِ اہلِ نظر خواجہ اشرف میاں

شانِ اسلام اُن کی چمک سے بڑھی
ظلمتوں میں سحر خواجہ اشرف میاں

ان کی نسبت ہے حقانیت کی سند
ایسے ہیں معتبر خواجہ اشرف

ان کی ہستی ہے معمارِ عشقِ نبی
شانِ دیں سَر بَسَر خواجہ اشرف میاں

بات کوئ اٹھی، جب بھی حق کے خلاف
چل دییے بـے خطر خواجہ اشرف میاں

ڈوب کر بھی وہ ہیں چرخِ حق پر عیاں
علم و فن کے قمر خواجہ اشرف میاں

جگمگاتے ہیں ذاتِ عطاء اللہ میں
تیرے فکری گہر خواجہ اشرف میاں

تیرے دیوانے حاضر ہیں دربار میں
ہوکرم کی نظر خواجہ اشرف میاں

عرض کرتے ہیں سر کو جھکائے ہوئے
دیکھ لیجے اِدھر خواجہ اشرف میاں

زندہ باد اے کریم اے سخی اے غنی
ہو سلامت یہ در خواجہ اشرف میاں

تیری تحریر ہے یا گلوں کی لڑی
لفظ ہیں یا گہر خواجہ اشرف میاں

اب بھی پُرنور ہیں تیرے نقشِ قدم
اے ہدایت اثر خواجہ اشرف میاں

ہے اکابر اصاغر کا محبوب تو
قائدِ حق نِگَر خواجہ اشرف میاں

اُن کا فیضان کا ہم پر رہے تا ابد
حق کے ہیں راہبر خواجہ اشرف میاں

اُس چراغِ ھدٰی پر فریدی فدا
نورِ فکر و نظر خواجہ اشرف میاں

Leave a Comment