ترانۂ جامعہ اسلامیہ، قصبہ روناہی فیضں آباد

اسکی پاکیزہ فضائیں، اسکا آنگن زندہ باد …
گہوارۂ علم و فن  ، ممتاز و معروف ادارہ الجامعۃ الاسلامیہ روناہی ضلع فیض آباد یوپی کی  پچاس سالہ خدمات  پر 27 مارچ کو گولڈن جبلی یعنی جشن زریں کا انعقاد کیا گیا ہے …
 ساتھ ہی ساتھ جامعہ کے فارغین  حفاظ قراء اور علماء کو سند و دستار سے بھی نوازا جاے گا ، جسمیں سیکڑوں  علماء و مشائخ  اور ہزاروں کی تعداد میں ملک و بیرون ملک ، دینی خدمات انجام دے رہے ابناے جامعہ یعنی جامعی برادران بھی خصوصی طور سے شریک ہونگے … ایسے عظیم الشان موقعے پر … تمام منظر اور پس منظر کو دھیان میں رکھتے ہوے یہ ترانۂ جامعہ اسلامیہ لکھا گیا ہے …
جامعہ ہی کے ایک سابق فرزند، شہرت یافتہ شاعر ، بہترین نعت خواں جناب احمد الفتاح فیض آبادی جنکی آواز میں سوز و گداز ، احساس اور نغمگی بھی ہے ،  ان کی دلکش آواز  میں یہ ترانہ سماعت فرمائیں … مجھے یقین ہے کہ اِسے سن کر جامعی برادران  کو اپنا تعلیمی زمانہ یاد اجاے گا… بلکہ الگ الگ مدارس کے فارغین کی مشترکہ یادیں بھی تازہ ہوجائیں گی ،،،


tarana jamia islamia raunahi

1 thought on “ترانۂ جامعہ اسلامیہ، قصبہ روناہی فیضں آباد”

Leave a Comment