السلام یا حسین

Assalam ya husain by fareedi

السلام یاحسین
السلام یاحسین

فاطمہ کے لاڈلے
اے نبی کے نورِ عین
السلام یاحسین السلام یاحسین

ذکر کر تے ہیں ترا
مَشرِقَین و مَغربَین
السلام یا حسین السلام یاحسین

مومنوں پہ ہے جفا
ہر طرف ہے کربلا
آپ سے لگی ہے آس
اشک سے بھرے ہیں نین
السلام یا حسین السلام یاحسین

کیجیے مدد اے شاہ
زورِ کفر ہو تباہ
پائیں اہلِ حق پناہ
اے دُکھی دلوں کے چین
السلام یاحسین السلام یاحسین

نانا مالکِ جہاں
بھائ سیدِ جناں
لاجواب و بے مثال
آپ کے ہیں والدین
السلام یاحسین السلام یاحسین

تیرے در سے ہو عطا
اے شہید کربلا
پائیں ہم خوشی کے دن
ختم ہو یہ غم کی رَین
السلام یا حسین السلام یاحسین

آنکھ اشکبار ہے
تیرا انتظار ہے
ہو فریدی پر کرم
اے سفیرِ امن و چین
السلام یاحسین السلام یاحسین

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔