توصیف حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

آسمان ہدایت کے نجم یکتا، محبوب مصطفی ، صحابٸ رسول ، رہبر امت،  حبیب سادات کرام، پیشواۓ اولیاء واصفیا ، جملہ مومنوں کے پیارے ماموں ،کاتب وحی ، صاٸب الراۓ، عادل وثقہ ، صاحب جود وسخا، پیکرِ فکر وفن، امیر المٶمنین وخلیفة المسلمین حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کی بارگاہ میں خراج عقیدت

(وصال ، ۲۲ رجب المرجب)


مُسَـلَّـمُ الثُّبـوت ہـے ، فضیلتِ معـاویہ
عیاں ہےشمس کی طرح کرامتِ معاویہ


وہ جس سےروٹھ جائیں تو رسول اُس سے روٹھ جائیں
نبی سے اِس طـرح کی ہے قـرابتِ معاویہ


خداکےفضل سے ملی، اُنھیں وہ عظمتِ گراں 
کـوٸ نہ تول پاۓ گا ، جـلالتِ معـاویہ


نسَب میں ہیں تجلیاں قبیلۂ رسول کی
قُـریشیت سـے بڑھ گٸ شرافتِ معاویہ


ہیں انکی خواہرِعزیز جملہ مومنوں کی ماں
بـڑی شَـرَف مـاٰب ہـے ، نـجـابتِ معاویہ


گُلِ حیات انکا ہے صحابیت سے عطر بیز
اِسی لئے ہـے نَو بہ نو ، نَـضـارتِ معاویہ


تمام مومنوں کے آپ پیارے ماموں جان ہیں 
ہمیں بہت عـزیز ہـے ، یہ نسبتِ معاویہ


حَسَن کے دستِ پاک سے بنے خلیفۂ رسول 
رضــاۓ آل مـصطـفٰی ، خــلافـتِ معاویہ


معاویہ کـے پیار سے ہمارا بیڑا پار ہے
گنــاہ بخشـواۓگی ، شـفـاعت معاویہ


اُنھیں کوٸ برا کہے تو اسکـے منہ میں خـاک و آگ
نہ سن سکیں گےہم کبھی اہانتِ معاویہ


جوعاشق رسول ہیں وہ ان سے پیار کرتے ہیں 
فـقـط منافقوں کو ہـے ، عداوتِ معاویہ


یزیدکےفریب کا، معاویہ سےکیا حساب
نبـھا نہ پایا وہ شـقی ، نیـابتِ مـعـاویہ


وہ کرگیےنصیحتیں، اصولِ حق پہ چلنے کی 
پسـر کے فعلِ بد سے ہے ، بـراءَتِ معـاویہ


وہ اہل بیت کے محب ، وہ اہل بیت کے حبیب
دوآتشہ ہوئ ہے یوں ، وجاہتِ معاویہ


ہیں اپنے اجتہاد میں وہ دونوں مستحقّ اجر
رکھیں ہم الفت علی ، عقیدت معاویہ


بڑوں کے اختلاف میں پڑیں نہ ہم، یہی ہے خیر
ہو دل میں عزت علی ، ارادت معاویہ


وہ نجمِ برجِ رُشد ہیں وہ ہادٸِ رہِ ارم
فـلاح دوجہاں بـنی ، قـیـادتِ مـعـاویہ


مِلااُنھیں بھی افتخار، وحٸِ پاک لکھنے کا 
ہــے لازوال تــا ابـد ، کتـابتِ مـعــاویہ


کہاہـے عادل وثقہ ، محدثین نـے اُنھیں 
حدیث میں ہـے مستنـد ، روایتِ معـاویہ


انہیـں دعا نبی نـے دی ہـے مہـدی اور ہـادی کی 
ہر ایک شک سے دور ہے ہدایتِ معاویہ


تبرکات مصطفٰی، لحد کے واسطے چنے
عـقیـدے کاچـراغ ہـے ، وصـیتِ معاویہ


کشادہ انکا دستِ پاک، آسمان کی طرح
مثـالِ بـارشِ رواں ، سـخـاوتِ معاویہ


صحابہ،تابعین ہوں، کہ اولیاءِ دین ہوں 
سب اہلِ حق نے مانی ہے امامتِ معاویہ


نہ رافضی نہ خارجی، فقط ہیں سنی معتدل
یزیـد سـے جـداٸ اور رفاقتِ معاویہ


ہراک عـدو پہ لعنتیں، خـدا کی اور رسـول کی 
ہـے باعـث رضـاۓ رب، اطاعتِ معـاویہ


یہ گوہرحیات ہے , یہ توشۂ نجات ہے
دلِ فریدی کوملی , محـبتِ معـاویہ

حسبِ فرمائش، ادیب شہیر، حضرت مولانا غلام مصطفی رضوی مدظلہ
نوری مشن مالیگاوں

Leave a Comment