امام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حامل بشارت نبی صلی اللہ علیہ وسلم ،، فخرالمحدثین ،، دلیل المجتہدین ،، سید الفقہاء ،، قائد العلماء ،، مؤید الاتقیاء والاصفیاء ،، جامع المحاسن والفضائل ،، افتخار ملت اسلامیہ ،، امام الائمہ ،، سراج الأمہ ،، کاشف الغُمّہ ،، حضرت سیدنا نعمان ابن ثابت ،، امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کی شان 


حبیبِ احمـدِ مُرسَل امام اعظم ہیں
ہنرمیں کامل و اکمل امام اعظم ہیں

عرب ، عجم کے فقیہوں کو نازہے اُن پر
سبھی ائمہ میں افضل امام اعظم ہیں

امام شافعی انکی عطا سے ہیں روشن
توشیخِ مالک وحنبل، امام اعظم ہیں

جمالِ علم وہنـر ، لاجواب ہـے ایسا
ہرایک پہلو سے اجمل امام اعظم ہیں

فدا ہےجسپہ گلستانِ فن کی ہرخوشبو
بصیرتوں کے وہ صندل امام اعظم ہیں

محدثین کو، دانائ انکی ہے تسلیم
شعورِ فن میں مکمل امام اعظم ہیں

معاملات و مسائل میں صائبُ الاقوال
عظیم قاضی وفیصل امام اعظم ہیں

سِکھاگیےہیں وہ، تحقیق وجستجوکی روش
فروغِ فقہ کی مِشعل امام اعظم ہیں

جو مجتہد ہیں اُسی آبجو سے ہیں سیراب
کہ بحرِ فقہ کے”مَنہَل” امام اعظم ہیں

نہ لاسکیں گےعدو، حشر تک جواب انکا
دلیـلِ حق  سے مُدَلّل امام اعظم ہیں

بَتاگیےہیں وہ سب کچھ، اصول ہوں کہ فُروع
کہ دیں کی شرحِ مُفصَّل امام اعظم ہیں

ہےجس سےبارشِ حکمت سدا سداجاری
جہانِ فن کے وہ بادل امام اعظم ہیں

مقلدوں کو نہ گمراہ کرسکےگا کوئ
کہ رہنمائ میں ہرپَل امام اعظم ہیں

نہ گَھٹ سکیں گی،کسی سےبھی شوکتیں انکی
اک  ارتقائے  مسلسل امام اعظم ہیں

یزیدِ وقت کے آگے ڈٹے رہے تاعمر
عطائے سیدِ کربل امام اعظم ہیں

تڑپ نہ کم ہوئ بعدِ وصال بھی انکی
نبی کےعشق میں بیکل امام اعظم ہیں

فریدی ،اب بھی چمکتاہے انکا مَہرِعلوم
اگرچہ آنکھ سےاوجھل امام اعظم ہیں

اجمل.. بہت خوبصورت،
صائب الاقوال … درست اور پختہ قول والے،
آبجُو … چشمہ، نہر
مَنہَل…  گھاٹ ، سیرابی کی جگہ، 
 
 
از محمد سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی ، بارہ بنکوی ، مسقط عمان

Leave a Comment