تاج الشریعہ کی عطاجاری رہے

کئ علما اور نعت خوانوں کی  فرمائش پر ، مختلف اوقات میں …حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ پر شجرہ شریف اور سلام میں پڑھنے کیلیے یہ اشعار ترتیب پائے …نیز جانشین تاج الشریعہ ، حضرت علامہ عسجد رضا خاں مد ظلہ العالی کے لیے بھی دعائیہ اشعار لکھے گیے ہیں … تمام  مریدین و متوسلین اور ارباب اہلسنت ، ملاحظہ  فرمائیں

بحمدہ تعالی ،  درجِ ذیل اشعار میں سے پہلا شعر ، مرکزِ اہل سنت بریلی شریف کے عرس چہلم  کے پوسٹر میں بھی دیا گیا ہے فریدی


یاخدا تاج الشریعہ کی عطا جاری رہـے
راہِ حق پر ہم چلیں اُس رہنما کے واسطے

آسمانِ سنیت کو اور بھی اختر ملیں
اہل حق روشن رہیں انکی ضیا کے واسطے

یاالٰہی ، حاسد و بدخواہ سے ہمکو بچا
ناصر دیں ، سیدی اختر رضا کے واسطے

 
شجرہ شریف کیلیے شہزادۂ مرشد گرامی پر چند اشعار

یاخدا عسجد رضا پر ہو ترا لطف و کرم
قائدِ حق ، اخترِ دینِ ھُدٰی کے واسطے

مثلِ اختر جگمگائیں ، حضرت عسجد میاں
نور پھیلے ہر طرف ، غوث و رضا کے واسطے

عظمتیں بڑھتی رہیں عسجد میاں کی دن بدن
حضرت اختر رضا ، تاج العُلٰی کے واسطے

 
سلام میں پڑھنے کے لیے مرشد گرامی پر چند اشعار

زینتِ بـزمِ  فـن  ،،  جــانِ اہل سـنـن
اخترِ علم وحکمت پہ لاکھوں سلام

ہو سدا ہم پہ تاج الشریعہ کا فیض
تاابد انکی سیرت پہ لاکھوں سلام

عشق والوں نے مانا اُنھیں تاجدار
میرے تاجِ شریعت پہ لاکھوں سلام

 
از قلم , محمد سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی ، بارہ بنکوی مسقط عمان

Leave a Comment