نبی کا عشق ہے سوغاتِ حجۃ الاسلام
خدا عطا کرے خیراتِ حجۃ الاسلام
کمال و فضل میں اوصاف میں بصیرت میں
رضا کا نقش ہوئ ذاتِ حجۃ الاسلام
جمالِ ظاہر و باطن کے خوشنما سنگم
چمن نظیر ہیں حالاتِ حجۃ الاسلام
ہوئ طبیعتِ حامد کی ہر صفت محمود
نصاب دیں ہیں نشانات حجۃ الاسلام
فریدؔی ان کے اجالے کبھی نہ کم ہونگے
گہر فشاں ہیں کمالاتِ حجۃ الاسلام







