ختمِ نبوت کا عَلَم

ہے بلندی پہ سدا، ختمِ نبوت کا عَلَم
نہ جھکےگا نہ جھکا، ختمِ نبوت کا عَلَم

زیر کرپائیں گے کیا اس کو زمانے والے
رب نے ہے اونچا کیا، ختم نبوت کا عَلَم

اس لیے لیکے اسے دین کے خادم نکلے
مصطفیٰ کی ہے رضا، ختم نبوت کا عَلَم

ہونگے سازش میں یہ مرزائی ہمیشہ ناکام
یوں ہی بانٹےگا ضیا،ختم نبوت کا عَلَم

دشمنِ دیں نے اسے جب بھی جھکانا چاہا
اوربھی اونچا اٹھا، ختم نبوت کا عَلَم

قادیانی کے مددگار رہیں گے رسوا
دائمی عِزّ و عُلا،ختم نبوت کا عَلَم

آؤ ہم مل کے اٹھیں اور پکاریں لبیک
خم نہ ہونے دیں ذرا، ختم نبوت کا عَلَم

خلد جاۓ گا وہ اصحابِ نبی کے ہمراہ
جس نے بھی تھام لیا، ختم نبوت کا عَلَم

اسکی رفعت میں ہے پوشیدہ ہمارا اقبال
اوجِ مومن کا پتہ ختم نبوت کا عَلَم

قادیانی کا نبی، پیکرِ کذب و طُغیان
پرچمِ صدق وصفا،ختم نبوت کا عَلَم

تُف ہےلبرل پہ، کہ وہ کفر کی تائید میں ہے
ہےلعینوں کو برا، ختم نبوت کا عَلَم

کور دیدہ کوجمال اس کا نظر کیا آۓ
آنکھ والوں کی جِلا، ختم نبوت کا عَلَم

چشمِ باطل میں یہ کانٹوں کی طرح چُبھتا ہے
راحتِ چشم وفا، ختم نبوت کا عَلَم

آو دیوانو ! مرے سایے میں جنت لے لو
دے رہا ہے یہ صدا، ختم نبوت کا علم

مال و دولت کی چمک پھیکی ہے اسکے آگے
نورِ حق سے ہے سجا، ختم نبوت کا عَلَم

مرکےبھی ہم سے نہ جاۓ گی محبت اسکی
ہےدل وجاں میں بسا،ختم نبوت کا عَلَم

یہ عقیدہ تو ہے ایماں کا جُزِ لاَ یَنفَک
ہےمحبت کی بِنا، ختم نبوت کا عَلَم

مار دو ہمکو مگر پھر بھی نہ یہ چھوٹے گا
ہے رگِ دل سے بندھا، ختم نبوت کا عَلَم

اِس کے بدلے، کوئ سمجھوتہ نہیں ہو سکتا
دین وایماں کی ضیا، ختم نبوت کا علم

یہ تو سرمایۂ بخشش ہے فرؔیدی اپنا
دل سےہوگا نہ جُدا، ختم نبوت کا عَلَم

Leave a Comment