فضلِ خُدا کا چاند نِکلا ہے

آمد مصطفی مر حبا مرحبا

تمام اہل حق ، اہلِ محبّت کو‛ ربیعُ النّور شریف کا چاند بہت بہت مبارک ہو

محبّت کا،عِنایت کا،عَطا کاچاند نِکلا ہے
ربیعُ النُّور میں،فضلِ خُدا کاچاند نِکلا ہے

زبان وقلب پرہیں، آمد سرکارکے نغمے
صدائےمرحبا‛صد مرحبا کا چاند نکلا ہے

کوئ خالی نہ لوٹےگا، دعاکوئ نہ رد ہوگی
زہے قسمت ، ادائـے مُدّعا کا چاند نکلا ہے

بہت محبوب ہںے اللّٰہ کو ذِکرِ جَمیل اُن کا
مَناؤجَشن ،، محبوبِ خُدا کا چاند نِکلا ہے

سِتارے انبِیا کے‛سب اُسی جَلوے سے روشن ہیں
نبوَّت کے فلک پر مُصطفٰی کا چاند نِکلا ہے

سِکھایاتھاعَلِی نے‛جو سبق صَہبا کے مَکتَب میں
اُسی فَرضِ محبّت کی اَدا کا چاند نِکلا ہے

تسلّی پاگئےبِیچین دِل‛ صُبحِ بہاراں کو
سَبھی مَظلوم وبیکس کی دعا کا چاند نِکلا ہے

فرشتےچومتے ہیں مَحفِلِ میلاد کے پرچَم
مبارک ہو کہ سبکے پیشوا کا چاند نکلا ہے

رضاکےفیض نےقائم رَکَھا میلاد والوں میں
نَبی کے عاشِقو ! دیکھو رضا کا چاند نِکلا ہے

بَرَستےہیں کرم کے پھول سب اہلِ محبَّت پر
منافِق جو بھی ہںے اُسکی سزا کا چاند نِکلا ہے

خوشی سَرکارکے آنے کی اہلِ حَق پہ طاری ہے
غلاموں کو مسرَّت کی لِقا کا چاند نِکلا ہے

جوہںےغدّارِ مِلَّت بس اُسی پر ہںے جَلَن طاری
وفاداروں کی ایمانی ضیا کا چاند نِکلا ہے

مُنوَّرجِن کے نور پاک سے بزمِ دو عالَم ہے
شہ کون و مکاں ‛ خیرالورٰی کا چاند نکلا ہے

وقارِ قوم ومِلَّت ، عیدِ میلادُالنَّبی سے ہے
یقینًا شوکتِ حق کی بَقا کا چاند نِکلا ہے

مِٹے کُفر وضلالت کے اندھیرے جِس کی آمَد سے
چلودیکھو، کہ پیغام ہُدٰی کا چاند نِکلا ہے

فریدی لِکھ رہا ہںے نعت میں ہررنگ کے نَغمے
قلم خوش ہںے کہ توصیف وثنا کا چاند نِکلا ہے

از قلم، محمد سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی، نوری مسجد ،مسقط عمان

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔