خصوصی پیشکش برائے ربیع الاول شریف
سرکار ہیں سرکار ہیں سرکار ہیں سرکار ہیں
سب سے اونچی شان والا کون ہے
سرکار ہیں
دوجہاں میں سب سے اچھا کون ہے
سرکار ہیں
کس کے صدقے میں بنے ماہ و نجوم
دونوں عالم میں مچی ہےکس کی دھوم
کون لایا علم و حکمت کے چراغ
کس کےدم سےتازہ ہیں ہستی کے باغ
سب اجالوں کا اجالا کون ہے
سرکار ہیں
سب سے اونچی شان والا کون ہے
سرکار ہیں
عید میلاد النبی کا یہ سماں
مسکرا اُٹّھے زمیں و آسماں
چہرۂ ہستی پہ آیا ہے نکھار
اِس خوشی پرساری خوشیاں ہیں نثار
محفل ہستی کا دولھا کون ہے؟
سرکار ہیں
سب سے اونچی شان والا کون ہے
سرکار ہیں
رحمت للعالمیں کس کا لقب
کون ہے ایجاد عالم کا سبب
کس کا ہرکردار، ہر رنگِ عمل
بـےنظیر و لاجواب و بـے بدل
فخرِموسٰی،نازِعیسٰی کون ہے
سرکار ہیں
سب سے اونچی شان والا کون ہے
سرکار ہیں
جانِ ایماں اصلِ قرآں اُسکی ذات
وہ ہے بیشک جسمِ عالم کی حیات
وحٸِ خالق میں ڈَھلی اس کی زباں
سر بسر قول خدا ، اُس کا بیاں
حق کامظہر،حق کاجلوہ کون ہے
سرکار ہیں
سب سے اونچی شان والا کون ہے
سرکار ہیں
قاسمِ رزق خدا، دستِ کریم
گوہر صدق وصفا ، دُرِّ یتیم
مرکز کون و مکاں ہے اس کا در
اُس سےسیدھی ہےضعیفوں کی کمر
سبکا ماوٰی، سبکا مَلجا کون ہے ؟
سرکار ہیں
سب سے اونچی شان والا کون ہے
سرکار ہیں
کس کےاوپر بھیجتا ہے رب درود
کس کی ذات پاک ہےاصلِ وجود
والٸِ اُمّت ، شـفیـعِ عـاصیـاں
کسکی ہستی ہےاَنیسِ بیکساں
زخم عالَم کا مسیحا کون ہے ؟
سرکار ہیں
سب سے اونچی شان والا کون ہے
سرکار ہیں
مالک کونین ، محبوب خدا
صاحب معراج ، شـاہِ انبیـا
افتخار نـوح ، ایقـان خـلیـل
ہر ادا صدق وہدایت کی دلیل
بخشوانے کا و سیلہ کون ہے؟
سرکار ہیں
سب سے اونچی شان والا کون ہے
سرکار ہیں
محسن انسانیت ، سلطان دیں
وہ سراپا نورِ حق ، نورِ مبیں
اےفریدی اسکی سیرت کا جمال
تا ابد ہـے بـے مثـال و لازوال
مرکزِعشق و وفا ، وہ سب کا پیاراکون ہـے ؟
سرکار ہیں
سب سے اونچی شان والا کون ہے
سرکار ہیں
از فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکویمسقط عمان