خلیفۂ اعلٰی حضرت، رفیقِ مفتیِ اعظم ، رہبر اہل حق، گُلشنِ کچھوچھہ کے گُلِ سامی ، محدثِ اعظم ہند حضرت علامہ سید محمد اشرفی الجیلانی علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں خراجِ محبت۔
بحکم … خلیفۂ حضور مدنی میاں حضرت مولانا محمد بشارت علی صدیقی اشرفی مقیم حال جدّہ
دیارِ عشق کے جامی محدثِ اعظم
علی کے فیضِ گرامی محدثِ اعظم
درِ نبی سے ملی فن کی سلطنت اُن کو
زمینِ ہنـد کـے شـامی محدثِ اعظم
لکھی ہے فقہ محبت پہ وہ کتابِ حیات
اصـولِ حق کـے حُسـامی محدثِ اعظم
ہـے بـے مثال کچھوچھہ کا اشرفی گُلشن
اُسی کـے اک گُلِ سـامی محدثِ اعظم
وہ شخصیت ہے رضا کے علوم کی مظہر
فــریدِ فـن کـے نـظـامی محدثِ اعظم
میں اُس سےپوچھوں کہ کس نےمجھے بلایا ہے
تو پھـرکہـے یہ پیامی ، محدثِ اعظم
میں اپنی خُلدِ عقیدت میں سـر کے بَل جاؤں
پہونچ کےدوں میں سلامی محدثِ اعظم
کہوں حضور ! یہ دارین کی سعادت ہے
کہ آپ ہیں مـرے حامی محدثِ اعظم
خـوشـا نصیب کہ نسبت ہے اشرفی میری
مرا شـرف ہـے دوامی محدثِ اعظم
عنایتوں کے گُہر تا ابد نہ کم ہوں گے
تـرا خـزانہ ہـے نـامـی محدثِ اعظم
جو سـر جھکائے وہ نکرہ سے معرفہ بن جائے
عظیم ہـے یہ غلامی محدثِ اعظم
فـریـدی ، وصف کمـاحقہ نہ لکھ پایا
معاف کیجئے خامی محدثِ اعظم
از محمد سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی مسقط عمان
ماشاء اللہ. بہت خوب. پڑھکر طبیعت کھل گئی