شانِ غوثِ پاک رضی اللّٰہ عنہ


عشقِ نبی کےجام پلاتے ہیں غوث پاک
دیوانہ مصطفی کا بناتے ہیں غوث پاک

رائی کےمثل،دیکھ کےسارے جہان کو
رب کی عطا سـے غیب بَتاتے ہیں غوثِ پاک

حاصل ہے مصطفٰی کـے خـزانوں کا اختیار
سب پر نبی کا فیض لٹاتـے ہیں غوث پاک

شانِ ولایت ایسی، کہ ڈوبی ہوئ برات
بارہ برس کےبعد، تِراتے ہیں غوث پاک

ٹھوکرلگاکے بولے کہ اُٹھ میرے حکم سے
مُردےکواِس طرح سے جِلاتے ہیں غوث پاک

کھاتےہیں مرغ، اور اُنہی ہڈیوں سے پھر
دستِ کرم سے مرغ بناتے ہیں غوث پاک

دعوت تھی ایک وقت میں ستّر مقام پر
اک ساتھ ہرمقام پہ جاتے ہیں غوث پاک

مرہم مسرتوں کا ہـے اُس دستِ پاک میں
داغِ غـم حیـات ، مٹاتـے ہیــں غـوث پاک

روشن ہـے اُنکی یاد سـے جِس دل کی انجُمن
اُسکوہراِک بلا سے بچاتے ہیں غوث پاک

بہکا سکے گا کوئ نہ اُن کے مرید کو
رستہ ہدایتوں کا چَلاتے ہیں غوث پاک

پہنچا جو اُن کے در پہ ، وہ خالی نہیں گیا
ابدال ؛ چور کو بھی بناتـے ہیں غوث پاک

یاغوث کہہ کے جِس نے بھی آواز دی اُنہیں
اُسکی مدد کے واسطے، آتے ہیں غوث پاک

پھنستی ہـے بحـرِ غم میں جہاں زندگی کی ناؤ
اُسکو فریدی، پار لگاتے ہیں غوث پاک

از .. فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی مسقط عمان

7 thoughts on “شانِ غوثِ پاک رضی اللّٰہ عنہ”

  1. ماشاءاللہ…. اللہ عزوجل فریدی صاحب قبلہ کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے…
    دل اعدا کو رضا تیز نمک کی دھن ہے
    اک ذرا اور چھڑکتا رہے خامہ تیرا

    جواب دیں
  2. آپ لاجواب, آپ کا کلام لاجواب, آپ کی فکر لاجواب, آپ کے تخیلات لاجواب, آپ کی لکھی ہوئ حمدیں لاجواب, نعتیں لاجواب, منقبتیں لاجواب, آپ کا انداز تکلم لاجواب, آپ کی قوت گفتار لاجواب, حاصل یہ کہ آپ کا پورا وجود لاجواب…… اللہ آپ کو اور اتنا لاجواب کردے کہ آپ کا کوئ جواب نہ ہو (آمین)

    جواب دیں

Leave a Comment