خصوصی پیشکش برائے عاشقانِ غوث الورٰی رضی اللہ تعالی عنہ …
پھیلائے ہوئے دل کا داماں ، بغداد چلو ، بغداد چلو
کردیں گے کرم شاہِ جیلاں، بغداد چلو، بغداد چلو
امید کے دامن بھرتے ہیں، بگڑی ہوئ سبکی بنتی ہے
دن رات سخی کے روضے پر، خیرات کرم کی بٹتی ہے
ہوجاے گی ہر مشکل آساں ، بغداد چلو ، بغداد چلو
کاشانۂ اقدس پر آئے، تو چور بھی ہوجاے ابدال
دکھ درد کے مارے پہنچیں تو، اک پل میں وہ ہوجائیں خوشحال
ٹھہریں گے سبھی غم کے طوفاں، بغداد چلو ، بغداد چلو
مُردے کو جِلائیں قم کہکر، گمراہ کو وہ کردیں رہبر
ڈوبی تھی جو بارہ سال سے وہ، بارات کریں پَل میں باہر
اُس در پہ ملے گی سب کو اماں ، بغداد چلو، بغداد چلو
جو لوگ بھی اُنکے گُن گائیں
دارین کی عزت وہ پائیں
بن جاے وہ ذرے سے سورج ، جس پر بھی کرم وہ فرمائیں
ہے انکی ڈگر گلزار جناں ، بغداد چلو بغداد چلو ،
سرکار کے جلووں سے روشن، حضرت کا جمالِ انور ہے
وہ پھول ہیں باغ زہرا کے ، سیرت میں کمالِ حیدر ہے
ملتا ہے وہاں قربِ یزداں , بغداد چلو بغداد چلو
محبوب خدا محبوب نبی ، ہـے سید جیلاں کی ہستی
حسنین کی آنکھوں کے تارے ، وہ شاہِ شہاں ، ولیوں کے ولی
پانا ہے جو فیضِ غوثِ زماں، بغداد چلو بغداد چلو
ہے خاک بھی انکی چوکھٹ کی، اعزاز و تقدس کا مَخزن
اور روضۂ اقدس کا منظر ، فردوس بریں کا ہـے دَرپن
بڑھتا ہے وہاں نورِ ایماں، بغداد چلو، بغداد چلو
چل دیکھ فریدی اُس در کی، کیا شان ہے اور کیا عظمت ہے
پھیلا ہے اجالا جنت کا ، ہر سمت برستی رحمت ہے
ہے فضل خدا کا نور وہاں، بغداد چلو، بغداد چلو
از فریدی صدیقی مصباحی
وارد حال … موضع رسول پور پوسٹ علی آباد .. ضلع بارہ بنکی پوپی .. انڈیا …
919319972675